• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار آفریدی، میانداد، سرفراز نواز اور اعجاز بٹ (ڈمیز) ”خبرناک“ کے مہمان

کراچی (جنگ نیوز) شہریار آفریدی، جاوید میانداد، سرفراز نواز اور اعجاز بٹ (ڈمیز) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان بنیں گے۔ شو کے دوران عمران اور وسیم کے” سوئنگ ماسٹر“ کا احوال بھی پیش ہوگا۔ پروگرام میں کرکٹ کے بڑے ٹیم کے نہ ہارنے کے گُر بھی بتائیں گے۔ اس کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”عمران نے ہمیشہ سیٹ بیٹسمین کو ہی یارکر مارا ،جھوٹ اور نشیؤں سے نفرت آئینی حق ہے اور ایسی خوشحالی آئے گی کہ ہر شخص دوسری شادی کرے گا“ شامل ہیں۔ ”خبرناک“ میں گیم شو کی مقبولیت کا بھی چرچہ ہوگا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین