• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے 3 ملزمان شان محمد، محمد فہد اور سلمان سعید کو گرفتارکر لیا،جبکہ فیروز آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی میں6 ملزمان عامر عرف پوپو، راہل عرف سمیر، محمد رحیم عباسی عرف کاکا،سمسن، راجا محمد کلیم اور غلام رسول کو گرفتار کر لیا ، ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامئے کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے ۔

تازہ ترین