• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف زمان نے پہلا فراڈ اپنے والد کیساتھ کیا، سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اینکر مرید عباس کے توسط سے ملی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کراچی میں اینکرز اور میڈیا ورکرز سمیت 100سے زائد شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر لگ بھگ تین سو کروڑ روپے بٹورنے والے ملزم عاطف زمان نے سب سے پہلا ساڑھے 7؍ لاکھ روپے کا فراڈ اپنے والد کے ساتھ کیا جو اس کے اس گورکھ دھندے کا موجد بنا۔ ملزم کے بیان کے مطابق سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اینکر مرید عباس کے توسط سے ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے میڈیا پرسنز کو اس لیے اپنے چُنگل میں پھنسایا کہ اینکرز پرسنز کی انویسٹمنٹ دیکھ کر عام شہری بڑی آسانی سے اس کے جال میں پھنس رہے تھے۔ گھر سے بھاری رقم غائب ہونے کا پتہ چلا تو والد نے اس کا عرصہ حیات تنگ کردیا۔ جس پر اس نے اپنے دوستوں سے بھاری منافع دینے کے نام پر ساڑھے 7 لاکھ روپے جمع کرکے والد کو لوٹا دیئے اور اس کے بعد بھی دوستوں سے رقم لینے کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید لاکھوں روپے اپنے پاس جمع کرلیے۔ یوں وہ اِدھر کا پیسہ اُدھر اور اُدھر کا پیسہ اِدھر لے دے کر روپے جمع کرتا رہا کہ اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ کروڑوں تک پہنچ گئے۔ ملزم کے بیان کے مطابق سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اینکر مرید عباس کے توسط سے ملی۔ ملزم کے مطابق مرید عباس نے کس کس سے کتنے پیسے لے کر اس تک پہنچائے یہ تو اسے پتہ نہیں تاہم یہ معلوم ہے کہ اس کی اہلیہ نے بھی کئی خاتون اینکرز سے بھاری رقوم جمع کرکے اپنے شوہر کے توسط سے سرمایہ کاری کی۔

تازہ ترین