• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران24مشتبہ افراد گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سٹی ڈویژن میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران24مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سٹی‘ رورل اور سٹی ڈویژنز کے تھانہ دائودزئی اور تھانہ شاہ قبول کی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران24دیگر جرائم پیشہ‘ مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف بور کے کارتوس اور دو کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی۔ آپریشنز کے دوران 88گھروں کو چیک کیا گیا جس میں کوائف مکمل نا ہونے پر غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے۔
تازہ ترین