• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جیو فلمز اور آئی آر کے فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

فلم میں حریم فاروق اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے قبل فلم ’پرچی‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں حریم فاروق اور علی رحمان کے ساتھ عابد علی، فیضان شیخ اور موجز حسن بھی شامل ہیں جبکہ آمنہ شیخ، احمد علی اکبر اور میکائل ذوالفقار بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کرنے کے لیے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

 یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے ٹریلر کی بے حد تعریف بھی کی جارہی ہے۔

فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین