• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کی رہنما نے مظاہرین کو فسادی قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے اختتام ہفتہ پر مظاہرہ کرنے والوں کو فسادی قرار دیا ہے ، انہوں نے امن وامان برقرار رکھنے اور اس مظاہرے کے محرکین کی گرفتاریوں پر پولیس کی حمایت کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر کیا ۔ ہانگ کانگ میں بے دخلی کے متنازع قانون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس متنازع قانون کا خاتمہ کیا جائے ۔

تازہ ترین