• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلالئی اسماعیل، خفیہ اکاؤنٹس میں بھارت سمیت دیگر ممالک سے کروڑوں کی منتقلی، مقدمہ درج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پی ٹی ایم کی ہمدرد گلالئی اسماعیل اور اسکے والدین کو خفیہ اکائونٹس میں بھارت سمیت دوسرے ممالک سےکروڑوں روپے کی منتقلی پکڑ ی گئی ہے جس کی روشنی میں گلالئی اسماعیل، اس کے والد محمد اسماعیل اور والدہ ازلفت اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے ماضی قریب میں گلالئی اسماعیل کے خلاف فوج کے خلاف الزامات میں دو مقدمات درج کئے تھے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت در ج کئے گئے مقدمے میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے دہشت گرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی مالی معاونت کے الزام میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے، ایف آئی اے نے دوہزار اٹھارہ میں مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ ملنے پر آویئر گرلز سیڈز آف پیس نامی این جی اوز کی چیئرپرسن کے بنک اکاونٹس میں آنے والی رقوم اورمنتقل کئے گئے فنڈز کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ فلاحی کاموں کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں کےلئے کام کرتےہیں اور ان کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں، پاکستان کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

تازہ ترین