• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اراضی سمیت ساڑھے 3؍ کھرب کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نےداسو ڈیم کی پیداواری لاگت میں اضافے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (فیز ون) کی اراضی کے حصول، 2160 میگاواٹ داسو سے مانسہرہ کے راستے اسلام آباد تک بجلی کی ترسیل، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں زچہ و بچہ کیلئے انتہائی نگہداشت کے ڈیپارٹمنٹ کی توسیع کے منصوبوں سمیت ساڑھے تین کھرب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی، ایکنک کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔
تازہ ترین