• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی،حمزہ اورسلمان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ہنگامہ

لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج کیا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔اپوزیشن نے احتجاجی دھرنا دیا،حکومت کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ اگر پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے گئے تو ہائوس نہیں چلنے دیں گے ۔ پیر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے آغاز پر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ کیا، اسی دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن کی تقریرنے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
تازہ ترین