• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنوں انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ آڈٹ کے عہدیدار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے 34افسروں اور عہدیداروں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے دو نوٹیفکیشن جاری کرائے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 1766آئی آر ون 2019ء کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 17سے 20تک کے 9عہدیداروں‘ افسروں کو اسلام آباد‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ لاہور سے تبدیل کر کے اسلام آباد‘ کراچی‘ لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔ بنیادی سکیل 20کے عہدیداروں منیر صادق کمشنر آئی آر زون ون لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد کو فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا کر ایف بی آر کے آئی آر پالیسی ونگ کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مس ریما مسعود بنیادی سکیل 20کمشنر آئی آر کارپوریٹ زون ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کو ہٹا کر ایف بی آر اسلام آباد کی چیف آئی آر پالیسی ونگ بنایا گیا ہے۔ سیداقبال بنیادی سکیل 19ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کراچی کو فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا کر ایف بی آر میں سیکرٹری آئی آر پالیسی ونگ لگایا گیا ہے۔ اعجاز حسین سیکرٹری انکم ٹیکس بجٹ ایف بی آر اسلام آباد کو ہیڈکوارٹرز سے نکال کر کراچی میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس بنایا گیا ہے۔ عبدالواحد شر بنیادی سکیل 19کو فیلڈ ڈیوٹی (ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایل ٹی یو ٹو کراچی) سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کو سیکرٹری ایف بی آر آئی آر پالیسی بنایا گیا ہے۔ موجودہ سیکرٹری ایف بی آر عثمان احمد خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ریسرچ لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ مس ماہین حسن کو فیلڈ ڈیوٹی (ڈپٹی کمشنر آئی آر آرٹی او کوئٹہ) سے تبدیل کر کے سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد عادل خان سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر کو سیکنڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ بنایا گیا ہے۔ محمد نعمان ڈپٹی کمشنر آئی آر ایل ٹی یو لاہور کو سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر ہی کے حکم پر سیکرٹری مینجمنٹ عامر جاوید کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن نمبر 1764آئی آر ون 2019ء پیر کی شام جاری ہوا ہے جس میں فیلڈ کے افسروں کو ڈائریکٹریٹ وغیرہ میں لگا دیا گیا ہے۔ بنیادی سکیل 20کے عابد محمود کمشنر پشاور زون آرٹی او پشاور کو فیلڈ سے ہٹا کر ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر پشاور لگانے کا آرڈر جاری ہوا ہے۔ محمد طارق ارباب بنیادی سکیل 20ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور کو انکی جگہ کمشنر آئی آر پشاور زون ریجنل ٹیکس آفس پشاور مقرر کیا گیا ہے۔ عاصم افتخار بنیادی سکیل 20چیف ایف بی آر اسلام آباد کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی بھجوایا گیا ہے۔ عبدالرحمان بلو ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر کراچی کو کمشنر آئی آر زون ٹو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ٹو کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ احمد کمال کمشنر آئی آر اپیلز تھری لاہور کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ نوید اختر بنیادی سکیل 20ڈائریکٹر انٹیلی جنس لاہور آئی آر کو کمشنر آئی آر اپیلز تھری لاہور بنایا گیا ہے۔ پیر خالد احمد ایڈیشنل کمشنر آرٹی او حیدرآباد کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ پرویز احمد شر ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر حیدرآباد کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر آر ٹی او حیدرآباد‘ مس فخریہ انجم بنیادی سکیل 20ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر پشاور کو ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور لگایا گیا ہے۔ عبدالرحمان خلجی ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر کراچی کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ حمید الرحمان ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او پشاور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر پشاور لگایا گیا ہے۔ محمد امین قریشی ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ اجمل خان ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر پشاور کو ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور مقرر کیا گیا ہے۔ سعد وقاص ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر لاہور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ قیصر نسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ انٹیلی جنس فیصل آباد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آرٹی او فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔ سمیع اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر کو ڈپٹی کمشنر آر ٹی او پشاور مقرر کیا گیا ہے۔ عمران جعفر ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔ ارشد احمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کراچی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ مس ثروت ملک حبیب ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر آرٹی او اسلام آباد بنایا گیا ہے۔ محمد طارق عزیز ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر انٹیلی جنس اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر آرٹی او اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ مسعود عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ انٹیلی جنس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آرٹی او ٹو کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ ندیم اشرف بیگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ انوسٹی گیشن کراچی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آرٹی او تھری کراچی لگایا گیا ہے۔ حافظ محمد اعظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ انٹیلی جنس آئی آر کراچی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آرٹی او تھری کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ محمد بشیر چندریگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ انٹیلی جنس آئی آر کراچی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آرٹی او تھری کراچی اور ظہور احمد ڈپٹی کمشنر آرٹی او ٹو لاہور کو ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس آئی آر لاہور مقرر کیا گیاہے۔ مذکورہ 34ایف بی آر عہدیدار جو ان نوٹیفکیشنوں کے اجراء سے قبل پرفارمنس الائونس حاصل کر رہے تھے وہ پوسٹنگ کے نئے مقام پر بھی پرفارمنس الائونس بدستور حاصل کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین