• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،منشیات،اسلحہ برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عدیل سے 13 لٹر شراب، ملزم امان اللہ سے 10 لٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم ساجد پرویز سے 1310 گرام چرس،ملزم اسلم سے 1300 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم نازیہ بی بی سے 500 گرام چرس معہ و رقم 500 روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عبدالقادر سے پسٹل معہ 4 گولیاں، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم منٹھار سے پسٹل ،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم خرم شہزاد سے کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ شاہ ر کن عالم کی رہا ئشی خاتون سائرہ بانو نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بھانجےنسیم نے دوماہ کے لئے گاڑی مانگی اور گا ڑی فروخت کر نے کے لئے اپنےدوستوں کے شوروم پر بھی کھڑی کر دی ۔خاتون کی درخواست پر پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے مقدمہ درج کر لیا اور گاڑی قبضے میں لے لی ۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان منظر، جنید، نعیم، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد تنویر، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم حسنین اور ندیم کو بغیر اجازت گیس / پٹرول کی سیل کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پٹرولنگ پولیس نے راجہ رام کے علاقے میں محمد اکرام کو روکا۔ چیک کرنے پر نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی جبکہ جبکہ سٹی جلال پور کے علاقے میں غلام عباس نے بھی موٹرسائیکل پرجعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جس پر دونوں کو گرفتار کر لیاگیا۔
تازہ ترین