• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران شمس کی دوبارہ سب رجسٹرار سٹی تعیناتی، افسران اور وثیقہ نویس سراپا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹری برانچ ملتان سٹی میں دوبارہ سب رجسٹرار سٹی عمران شمس کو تعینات کرنے کے احکامات پر افسران سمیت وثیقہ نویس سراپا احتجاج ہیں ،واضح رہے کہ عمران شمس کو کرپشن اور عوامی شکایات پر رجسٹری برانچ سے تبدیل گیا تھا اب دوبارہ سیاسی دباؤ پر ملتان رجسٹری برانچ سٹی میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے پوری رجسٹری برانچ میں اہلکار سمیت افسران تک سراپا احتجاج ہیں ڈی سی سے اپیل کی ہے کہ عمران شمس کو دوبارہ سب رجسٹرار سٹی تعینات کرنے پر وثیقہ نویس سمیت رجسٹری برانچ کے اہلکار احتجاج کریں گئے ان کے خلاف کئی مرتبہ کچہری چوک پر احتجاج ااور دھرنے بھی دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین