• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹا میڈیکل ٹیسٹ کا شیڈول جاری ،7 سنٹرز میں 25اگست کو لیا جائیگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی (کے ایم یو)پشاونے ایٹا میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ 2019 کا شیڈول جا ری کر دیاجو بیک وقت سا ت سنٹرز کے 42 ان ڈور ہا لز میں 25اگست کو لیا جائے گا۔ پشاور، مر دان، سوات،مالاکنڈ ، کو ہا ٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسما عیل خان میں ہالوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطا بق ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل 17جو لائی سے 31 جو لائی تک جا ری رہے گاجس کیلئے2500 روپے کے سکریچ کارڈز 22 اضلاع میں ایم سی بی بینک کی 24شا خوں کے علاوہ اسلام آباد اور گلگت سے بھی دستیا ب ہوں گے۔ طلباء وطالبات کو آن لا ئن رجسٹریشن کیلئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سا ئٹ http://kmuadmissions.pkپر لاگ ان ہو نےکی سہولت حاصل ہوگی ۔ ٹیسٹ پی ایم ڈی سی کی نئی ریگو لیشن کے تحت ہو گاجس میں شامل ہونے کیلئے ایف ایس سی پر ی میڈ یکل یا مساوی امتحان میں 70فیصد نمبرزضروری ہیں ایٹا ٹیسٹ کم ازکم 60فیصد نمبروں کے سا تھ پاس کر نا لازمی ہو گا، ٹیسٹ میں 200معروضی سوالات (ایم سی کیوز) ہوں گے جن میں بیا لو جی کیلئے 80فیصد، کیمسٹری 60فیصد، فزکس 40فیصد اور انگلش کیلئے 20فیصد ہوں گے، ٹیسٹ میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔ کے ایم یو کے ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمشن کے مطا بق متذکر ہ ایٹا ٹیسٹ کے ایم یو کے انڈرگریجویٹ پروگرامز ڈی پی ٹی، بی ایس سپیچ اینڈ لینگو یج پتھا لو جی ، آکو پیشنل تھراپی،بی ایس نر سنگ اور بی ایس پیرامیڈیکس میں داخلے کیلئے بھی لازمی ہے جن میں با لتر تیب 60فیصد اور 50فیصد نمبروں کے حا مل طلبا ء و طالبات داخلے کے اہل ہوں گے۔
تازہ ترین