• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پیر کے بیٹے سمیت دو ملزم گرفتار

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) مری میں پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس نے پیر کے بیٹے سمیت دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔سی پی او محمد فیصل رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کیا جبکہ پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ادھرمقتول وقاص کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ مری میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان وقاص علی ملزم پیر عظمت شاہ کا مرید تھا وہ غلطی سے مرید خواتین کے کمرے میں چلا گیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
تازہ ترین