آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حکومت کا سابقہ حکمرانوں سے طبی اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سابقہ حکمرانوں سے ان کے طبی اخراجات پر خرچ ہونے والی رقم وصول کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے اخراجات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4اعشاریہ5 ارب خرچ کئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3ارب سے زائد خرچ کیے گئے۔

کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے 7 اعشاریہ 8ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35کروڑ اور یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24کروڑ روپے خرچ کیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید