• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مڈلینڈز میں بے روزگاری کی شرح کم ہوگئی

سٹیفورڈ(مریم فیصل)ویسٹ مڈلینڈز میں بے روزگاری کم ہوگئی۔گزشتہ تین مہینوں کے دوران بے روزگاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔قومی اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ بھر میں بھی بیروزگاری کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ان اعداد و شمار کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد لیبر مارکیٹ میں کام کر رہی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق بے روزگاری الاونس کلیم کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پورے ویسٹ مڈلینڈز میں یہ تعداد 3905 سے 128,850 تک پہنچ گئی ہے ۔سٹیفورڈ شایر میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جبکہ ساوتھ سٹیفورڈ شایر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی یعنی یہ 1.6 فیصدتک ہی ہے لیکن سٹیفورڈ میں 95 کلیم کرنے والے بڑھ گئے جو ورکنگ آبادی کا 1.7 فیصد ہے ۔قومی ادارے برائے اعداد و شمار کے ترجمان کے مطابق لیبر مارکیٹ کم بے روزگاری کی وجہ سے مضبوط ہوئی ہے ۔اب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے ۔
تازہ ترین