• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں فتح پر انگلینڈکی ٹیم کو پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں کی مبارکباد

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی، علامہ ارشد فاروقی، مفتی محمد ادریس، حاجی حق نواز خان مودودی،قاری فدا محمد،سواد اعظم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی قاری عبدالرشید، مفتی تقی، مولوی اکرم اوکاڑوی،مولوی حامد خان،جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے رہنما اور محقق عالم دین محمد عبدالاعلیٰ درانی، اوور سیز پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ شکیل حیدر خان،پاکستان مسلم لیگ کے حافظ سعید احمد،پی ٹی آئی کے خورشید احمد آرائیں اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فقید المثال کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ کرکٹ ایک کھیل ہےلیکن اب یہ کھیل جیت کی صورت میں ملکوں کی عزت کا نشان بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز ورلڈ کپ اپنے ملک سے برطانیہ کی ٹیم نے باہر نہیں جانے دیا اور جواںہمتی کے سا تھ ایک اعصاب شکن معرکہ میں آخر کار کامیابی و کامرانی حاصل کی جس پر ہم انگلینڈ کی ٹیم اور سارے ملک کے عوام کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
تازہ ترین