• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کم عمر لڑکوں کی طرف سے گینگ ریپ کا دوسرا واقعہ، چار گرفتار

برلن(این این آئی)کم عمر لڑکوں کی جانب سے ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس سے ملتا جلتا ایک دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔ ان واقعات کے ساتھ ہی کم عمر مجرموں سے تفتیش کرنے اور انہیں سزا دینے کے حق میں بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیش آنے والے تازہ واقعے میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کو ایسے پانچ لڑکوں نے گھیر لیا، جن کی عمریں گیارہ سے سترہ برس کے درمیان تھیں۔ استغاثہ کے مطابق ان ٹین ایجرز نے نہ صرف متاثرہ لڑکی کو ہراساں کیا بلکہ اس کے ساتھ جنسی لحاظ سے چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہے۔ یہ دونوں واقعات جرمن شہر میولہائم میں پیش آئے ہیں۔پراسیکیوٹر پانچ میں سے چار لڑکوں سے تفتیش کر رہے ہیں کیوں کہ پانچویں لڑکے کی عمر ابھی گیارہ برس ہے۔ جرمن قانون کے مطابق 14برس سے زیادہ عمر والے افراد سے ہی تفتیش کی جا سکتی ہے۔جرمنی میں جی ڈی پی پولیس یونین کے سربراہ رائنر وینڈٹ نے ان حالیہ واقعات کے تناظر میں قانون میں ایسی تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت بارہ سال تک کے کم عمر نوجوانوں سے بھی تفتیش ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین