• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی سہولت کیلئےآمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں،سلمان مراد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ آمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں تاکہ عوام آرام سے اپنے سفر کو جاری رکھیں، اپنی حدود میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں ،ضلع کونسل کی سرحدیں کئی شہروں سے ملتی ہیں جن کے بیرونی راستوں کے ساتھ اندورنی راستے بھی نقل و حمل کے لئے استعمال کیئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اندرونی راستے پر بھی مساوی توجہ دیتے ہیں عوام کا ہم پر جو اعتماد ہے اس کو پورا کرنے کے لئے صلاحیتوں کو زیر استعمال لا رہے ہیں،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کا منشور عوام کی ترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ولی محمد اور صالح محمد میں ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے اور نئی وسیع سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایکسین اقبال ملاح ،AEE اقبال گل ،اراکین کونسل طارق عزیر بلوچ ،جہانگیر لاشاری بھی موجود تھے چئیرمین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں ان کا پیغام ہر مظلوم کی پکار بن گیا ہے۔
تازہ ترین