• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں گواہ کا بیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کی فائرنگ سے شہری مقصود قتل کیس میں رکشے میں سوار مقدمے کے اہم گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ منگل کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ بیان دیتے ہوئے غلام مرتضی ٰنے کہا کہ میں اسی رکشہ میں سوار تھا جو مقتول رئوف چلا رہا تھا۔ اس کا دوست مقصود اس کے ساتھ بیٹھا تھا۔ شارع فیصل پر موٹر سایئکل پر سوار 2 افراد نے روکنے کی کوشش کی۔ رکشہ ڈرائیور رئوف نے رکشہ نہیں روکا، پھر اچانک فائر کی آواز آئی۔رکشہ پلٹ گیا اور اس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔
تازہ ترین