• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا کے ایم سی کا ملازم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم کے ایم سی کا ملازم نکلا، ملزم سید کامران علی نے ایک سیاسی تنظیم کی مدد سے کے ایم سی میں ملازمت حاصل کی تھی، ملزم نے 3 روز قبل عزیزآباد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری محمد عمران کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کا مقدمہ نمبر 173/19درج کیا گیا تھا، مدعی نے ملزم سید کامران کو شناخت بھی کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم بینک سے رقم لے کر نکلنے والے متعدد شہریوں کو لوٹ چکا ہے۔
تازہ ترین