• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر بیان کے لئے طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر کو بیان کے لیئے طلب کر تے ہوئےکیس کی مزید سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی۔منگل کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اسلم قتل کے مقدمے میں 26گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین