• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات انڈسٹریز سے اشتراک کو ترجیح دیں ،ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے چیئر مین برائے اسٹینڈنگ کمیٹی ہائر ایجوکیشن ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیر میر شیخ نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کے ہمراہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اوراکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے مابین اشتراک پرزوردیا اور کہا کہ عصر حاضر میں اکیڈیمیاء اور انڈسٹریزکے اشتراک کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ انڈسٹریز سے اشتراک کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے یکم اور2اگست کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان :’’بلڈنگ ٹرسٹ تھروٹریڈ ‘‘ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس کامقصد پاکستانی اور امریکی کاروباری حضرات کے مابین روابط کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستانی برآمد ات میں اضافہ ہو اور پاکستانی اشیاء کو امریکی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہوسکیں۔

تازہ ترین