• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کاریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔اس کا اطلاق سرکاری سول و مسلح افواج کےر یٹائرڈ ملازمین پر یکم جولائی 2019سے ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں معذور سرکاری ملازمین کیلئے سپیشل کنوئنس الائونس کو ایک ہزار روپے سے بڑھا کر دو ہزارروپےماہانہ جبکہ معذور وں کیلئے کنوئنس الائونس معمول کے کنوئنس الائونس سے الگ ہوگا۔ سپیشل کنوینس الائونس کا اطلاق ان ملازمین پر ہوگا جو ملازمت پر تقرری سے قبل اور بعد میں مجاز میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیئےگئے ہونگے۔  
تازہ ترین