• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا اعلان

لاہور(خبرایجنسی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی، ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول آف لا کا معاملہ اٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔
تازہ ترین