• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی‘ہندولڑکیوں کے اغواءسے متعلق قراردادمتفقہ منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر جی ڈی اے کے اقلیتی رکن نند کمار گوکلانی کی ایک نجی قرارداد جو ہندو لڑکیوں کے اغواسے متعلق تھی ایوان نے بعض ترامیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن خرم شیرزمان نے اپنی تحریک استحقاق حکومتی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی ۔ اپوزیشن کے رکن نند کمار گوکلانی نے اپنی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بچیوں کے لئے سراپا احتجاج ہیں‘ٹھٹھہ میں ایک استاد نےاپنی شاگرد کوبھگاکر اس سے شادی کرلی‘14دنوں میں ہماری41بچیوں کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا ہے‘قائد کا پاکستان کہاں ہے‘خرم شیر زمان نے مذہب کے نام پر ریپ لفظ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لفظ برداشت نہیں کریں گے‘ہمارے مذہب نے نہ ہمیں ایسا سکھایا نہ ہم ایسا کریں گے۔
تازہ ترین