• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی سیٹوں پر مرد وکلا کے بیٹھنے پر جسٹس مسرت ہلالی کا اظہار برہمی

پشاور (نمائندہ جنگ) عدالت عالیہ میں خواتین وکلا کیلئے مخصوص سیٹوں پر مرد وکلا کے بیٹھنے پر جسٹس مسرت ہلالی کا اظہار برہمی‘ مرد وکلا کو خواتین کے لئے مختص سیٹوں پر نہ بیٹھنے کی ہدایت کی۔ عدالتی کارروائی کے دوران خواتین کیلئے مختص سیٹوں پر مرد وکلا بیٹھے تھے جبکہ خواتین وکلا کھڑی تھیں جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ خواتین کی سیٹوں پر کیوں بیٹھے ہو۔ استفسار کے ساتھ ہی بجلی چلی گئی اس دوران وکلا اندھیرے میں جلدی سے خواتین کی سیٹوں سے اٹھ گئے۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے مختص سیٹیں خالی بھی ہوں تب بھی آپ لوگوں کو اس پر بیٹھنا نہیں چاہئے۔ عدالت میں موجود سینئر وکلا نے اس دوران کہا کہ شاید برابری کی وجہ سے یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ میں ایسی برابری نہیں مانتی۔ آئندہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کیا جائے۔
تازہ ترین