• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساملی سینی ٹوریم مری کے تعمیراتی منصوبے جلدمکمل کئے جائیں،کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) ثاقب ظفرنے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ٹی بی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافے کیلئے ساملی سینی ٹوریم مری کے تعمیراتی منصوبے جلدمکمل کیے جائیں تاکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے علیحدہ ہسپتال کی بلڈنگ بنانے کی بجائے ٹراما سنٹر کو ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کے اندر ہی تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات ساملی سینی ٹوریم مری میں ٹراما سنٹر کی تعمیر اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ بریفنگ کے بعدکمشنر نے کہا کہ چھاتی کی سرجری کے یونٹ کے قیام کی تجویز کو مدنظر رکھ کر اس پر عملدرآمد کیلئے ممکنہ اقدامات کیے جائینگے۔
تازہ ترین