• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر سمارٹ ٹریفک سگنل کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ ٹریفک سگنل لگائے گا۔ پہلے مرحلے میں اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر 20سمارٹ ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔ سینسر ہونے کے باعث یہ سگنلز خود کار نظام کے تحت سرخ، پیلا اور سبز کا نشان ٹریفک لوڈ کے مطابق روشن کرینگے۔ گاڑیوں کی تعداد کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ دریں اثناء سی ڈی اے نے اسلام آباد کے خراب اور مرمت طلب ٹریفک سگنلز کو بھی فوری ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین