• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالچ ۔۔دم درودکی آڑ میں دوعورتیں گھر کا صفایا کر گئیں ،10تولے زیورات اور نقدی لیکر رفو چکر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دم درودکی آڑمیں دوعورتیں گھرسے 10تولے طلائی زیورات اوردولاکھ روپے لے گئیں ۔تھانہ وارث خان کو جنید احمد سکنہ امر پورہ نے بتایا کہ دو نامعلوم خواتین گھر آئیں جن کو میری والدہ نے بیٹھک میں بٹھایا انہوں نے کہا کہ ہم دم درود بھی کرتی ہیں جو امانتیں گھرمیں پڑی ہیں لے آؤ ہم دم کریں گی برکت آئے گی ۔ میری بیوی ، ہمشیرہ اور بھابھی نے ان کی باتوں میں آکر 10تولہ وزنی طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے لا کر رکھ دیئے جس کو ایک پوٹلی میں رکھ کر انہوں نے پوٹلی خواتین کو دے دی اور چلی گئیں بعد میں خواتین نے پوٹلی کھولی تو نقدی اور زیورات موجود نہ تھے ۔
تازہ ترین