• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا سیاسی نظام مساوات قائم ،حقوق کا تحفظ کر تا ہے،مو لانا سلفی

کراچی(پ ر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ 70سالوں سے نظام حکومت طبقاتی ہے جو غریب عوام کا استحصال کرتا ہے جبکہ اسلام کا سیاسی نظام مساوات اور غریب امیرمیں فاصلے نہیں پیداکرتااور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، اگر ہم ملک وعوام کے مستقبل کو مضبوط ومحفوظ بنانا چا ہتے ہیں توہمیں انگریزوں کادیا ہوایہ فرسودہ نظام تبدیل کرنا ہوگااور ملک میں اسلامی فلاحی جمہوری نظام کے لیے بڑے پیمانے پر جدوجہد کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلحدیث پرعلما، اراکین جماعت، ناظمین کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس سے مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مولانا مفتی انس مدنی، مولانا ابراہیم جوناگڑھی، مولانا عبدالخالق آفریدی ودیگر نے بھی خطاب کیااجلاس میں وزیر اعظم سے مطالبہ کیاگیاکہ شہری اداروں کی جانب سے مسائل کے حل میں عدم تو جہی کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین