• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی آمد اور کراچی سے روانگی میں تاخیر کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک سے کراچی آنے والی مختلف ٹرینیں مسلسل تاخیر سے پہنچ رہی ہیںجس کی وجہ سے کراچی سے ان کی روانگی میں بھی مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کو تاخیر سے آنے کے سبب پاکستان ایکسپریس ایک کے بجائے سہہ پہر 4:15بجے، علامہ اقبال ایکسپریس سہہ پہر 3:15بجے، قراقرم ایکسپریس 3:00کے بجائے رات 8:30بجے،پاک بزنس ایکسپریس سہہ پہر 4کے بجائے شام 6:15بجے، کراچی ایکسپریس سہہ پہر 4:30کے بجائے شام 7:45بجے ،ملت ایکسپریس شام 5:00کے بجائے شام 5:45بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7:00بجے کے بجائے رات 8:00بجے روانہ ہوئی۔

تازہ ترین