• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان سے اب تک پی پی کے 3، ن لیگ کے 2 وزرائے اعظم گرفتار

کراچی(جنگ نیوز) قیام پاکستان سے اب تک پی پی کے 3،ن لیگ کے2وزرائے اعظم گرفتار ہوئے جبکہ سب سے پہلے حسین شہید سہروردی کو گرفتار کیاگیا تھا ان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو، نواز شریف، یوسف گیلانی اور اب شاہد خاقان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار کر لیا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے یہ دوسرے وزیرِ اعظم ہیں جنھیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے،مجموعی طور پر شاہد خاقان عباسی پاکستان کے چھٹے سابق وزیرِ اعظم ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے،ان کے علاوہ جو وزرائے اعظم کسی نہ کسی صورت میں گرفتار رہے ہیں، ان میں سب سے پہلا نام تو حسین شہید سہروردی کا آتا ہے، پھر ذوالفقار علی بھٹو کا نام ہے، اُن کے بعد اُن کی بیٹی بینظیر بھٹو، کسی زمانے میں ان کے سخت مخالف رہنے والے میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے نام آتے ہیں۔

تازہ ترین