• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سابق صدر اور 2سابق وزیراعظم بیک وقت زیر حراست، پاکستان کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ

اللّٰہ آباد ( نامہ نگار) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم بیک وقت حراست میں ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں اگرچہ وزرائے اعظم نہ صرف قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے ہیں بلکہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب لیاقت علی خان کو قتل، وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی جبکہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ راولپنڈی کے بم دھماکہ میں شہید کیا جا چکا ہے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی دور حکومت میں دو سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر کو گرفتار کیا گیا ہو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف پیشیاں بھگت رہے ہیں اور عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف " العزیزیہ کیس " میں گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کو قریباً ایک ماہ قبل " منی لانڈرنگ کیس " میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کو بھی نیب نے گزشتہ روز " ایل این جی کیس " میں گرفتار کر لیا ہے ملک کی سیاسی تاریخ میں دو سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر کی ایک ہی دور حکومت میں حراست میں لے لیا جانا اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے ۔
تازہ ترین