• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے متعلق کئی دستاویز آئی ایم ایف سے شیئر نہیں کی گئی، خسرو بختیار

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) سی پیک سے متعلق سینٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات اور سیکرٹری پلاننگ حسن ظفر نےبتایا کہ وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ نے سی پیک سے متعلق کوئی دستاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئرنہیں کی اس حوالے سے انہوں نے تحریری سرٹیفکیٹ بھی کمیٹی میں پیش کر دیا،خصوصی کمیٹی کی کنوینئر شیری رحمٰن نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا کہ سی پیک منصوبوں کی دستایزات شیئر کی گئی ہیں جبکہ اخبارات میں رپورٹس بھی آئی ہیں، وزارت منصوبہ بندی اور ان میں واضح تضاد ہے جس پر وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہا کہ حکومت آن دی ریکارڈ واضح کرتی ہے کہ کوئی دستاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی تو پھر پارلیمانی کمیٹی کوحکومت کے موقف پر یقین کرنا چاہئے، خسرو بختیار نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک کے تحت صرف چھ ارب ڈالر کے آسان شرائط پر قرضے ہیں جبکہ باقی تمام آئی پی موڈ کی سرمایہ کاری ہے، علاوہ ازیں حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک سے 70ہزار پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ سی پیک منصوبوں کے لیے سالانہ دو لاکھ افراد کو فنی تربیت دینے کی استعدادہے ،کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی سے سی پیک منصوبوں میں کام کرنیوالے پاکستانیوں،چینیوں اور ان کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کر لیں،سیکرٹری پلاننگ نے کمیٹی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں صر ف ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جائے گا۔  
تازہ ترین