• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا گاندھی کو یوپی پولیس نے گرفتار کر لیا


کانگریس جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو یوپی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پریانکا گاندھی بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈسٹرکٹ سونبھادرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کی تعزیت کرنے جارہی تھیں جہاں انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔

بدھ کو سونبھادرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے تین خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔

پریانکا گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر انہیں متاثرہ خاندان سےملنے سے کیوں روکا گیا۔

اس سے قبل انہوں نے بے جی پی حکومت کو اتر پردیش میں امن و امان کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بہن کی گرفتاری کو بے جے پی حکومت کا غیر قانونی اور تشویش ناک اقدام قرار دے دیا۔

تازہ ترین