• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے وکلا قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اشفاق کھرل

لندن(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اورممتازقانون دان اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لائرزونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر شاہدنسیم گوندل کی عدل و انصاف کے ساتھ کمٹمنٹ قابل قدر ہے۔وہ آئین وقانون سے ماوراکسی اقدام کاساتھ نہیں دینگے۔ شاہدنسیم گوندل اپنے حامیوں کے ساتھ ملک میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے گرانقدرخدمات انجام دے رہے ہیں۔شاہدنسیم گوندل بے رحم اور شفاف احتساب کے حامی ہیں۔پاکستان کے قانون دان جوڈیشل ریفرنس کی سماعت کے حق میں ہیں، اس ایشو پراعتراض یااحتجاج کاکوئی جواز نہیں ۔کالے کوٹ والے عدلیہ پرعدم اعتمادنہیں کرسکتے۔ وہ اپنے چیمبر میں مختلف شہروں سے آنے والے وکلاء کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ اورآئینی اداروں کی عزت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔قانون دان انصاف کی فراوانی کیلئے آزادعدلیہ سمیت اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی کوفتنہ اورفسادکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ ویڈیولیک کے سلسلہ میں تحقیقات اورانصاف کرنیوالے ادارے جانفشانی کے ساتھ اپناکام کررہے ہیں ،ان کے سواکسی کوفیصلہ سنانے کاحق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے سیاسی ایجنڈے اورمفادات کے تحت جوویڈیو لیک کی تھی وہ بیک فائرکرگئی۔اشتعال انگیزی کامظاہرہ کرنے کی بجائے عقلمندی اور اعتدال پسندی سے کام لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف دشنام طرازی سے دشمن ملک فائدہ اٹھاسکتا ہے ۔بات کابتنگڑبنانے اورجذبات بھڑکانے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے ویڈیولیک والے معاملے پرسچائی تک رسائی کیلئے سماعت شروع کردی ہے، عنقریب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ تحقیقات جاری ہیں، ویڈیوبنانے اوربیچنے والے بھی اس وقت قانون کی گرفت میں ہیں۔
تازہ ترین