• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایک گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیرزمان نے کورم کی نشاندہی کی اس وقت ایوان میں موجود ارکان کی تعداد خاصی کم تھی۔ خرم شیر زمان نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ آپ کے تمام اراکین گھوٹکی کے انتخابات میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جمعہ کا دن ہے اور نماز جمعہ کا وقت ہورہا ہے آپ اس کے لیئے وقفہ دیں یا جمعہ کا اجلاس نماز کے بعد کریں ۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ نے ایشو نوٹ کرادیا آپ تشریف رکھیں اور پھرڈپٹی اسپیکر نے میں وقفہ سوالات کا اعلان کردیا ۔

تازہ ترین