• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری آئینی و قانونی حق، اس کا سیاست سے تعلق نہیں،شبر رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعفر یہ الا ئنس پا کستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر لانڈھی اور کورنگی کی تمام امام بارگاہوں کے ٹر سٹیز،مجالس و جلوس پرمٹ ہولڈرز و منتظمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا کی جانب سے رابطہ مہم کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں کیا گیاجس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ با قر زیدی ،علامہ نثار قلندری، یعقوب شہباز،شمس الحسن شمسی، محمدمہدی ،شہزاد رضوی ،ریحان اکبر،سبط رضا اورنیئر علی سمیت تمام لانڈھی و کورنگی کی مسا جد اور امام بارگا ہوں کے ٹر سٹیز حضرات ما تمی انجمنوں کے نمائندگان اور جلوس عزاء کے پر مٹ ہولڈرز نے شر کت کی ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضاکاکہنا تھا مومنین کے در میان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھا جائے اور جو ضابطہ اخلاق جعفر یہ الائنس نے تشکیل دیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا عزاداری کو منظم طور پر بجالا ناچایئے عزاداری ہمارا آئینی اور قا نونی حق ہے اور ہمارے نزدیک اجتماعی عبادت ہے جس کا سیا ست سے کوئی تعلق نہیں اور اس عزاداری کو ہمیں منعقد کر نے سے کو ئی نہیں روک سکتا ،آخر میں شرکاء نے جعفر یہ الا ئنس کے مو قف کی تا ئید اور بھر پور حمایت کا یقین دلا یا ۔
تازہ ترین