• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین واگزار کروانے کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم کاروحیل اصغر کی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور(جنگ نیوز)سرکاری زمین واگزار کروانےکیلئے اینٹی کرپشن ٹیم نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کی بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا، فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل اصغر نے اس اراضی پر عدالت سے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر پر الزام ہے کہ انہوں نے بسکٹ فیکٹری سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بنائی، اینٹی کرپشن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری مشینری کے ہمراہ داروغہ والا موجود ہے۔

تازہ ترین