• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانی کی ٹرمپ سے ملاقات گہری سازش ہے،فضل الرحمٰن، پروفیسر ساجد میر ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ملتان لاہور ( نمائندہ جنگ پ ر ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ عقیدہء ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہےدار بنی ہاشم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے ایک قادیانی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کے خلاف فریاد گہری سازش اور پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ قادیانی امریکی صدر سے مدد مانگیں یا کسی اور سے ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہمیں اتحاد و یگانگت سے اسلام دشمن عناصر کا جرات سے مقابلہ کرنا ہو گا ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم ،قاری جمیل الرحمن اختر ، مولاناسید ضیاء الحسن شاہ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی ،قاری علیم الدین شاکر،مولانامحبوب الحسن طاہر، قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نےخطبات جمعہ میں کہا ہےکہقادیانیوں کا ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم کرنے کا مطالبہ احمقانہ اور حقائق کے خلاف ہے، یہ قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے ۔وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل امریکہ میں قادیانیوں کی سازشوں کا پاکستان کے خلاف تیز ہو نا پاکستان سے واضح دشمنی کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین