• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت نہیں کی،الیکشن کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد(اے پی پی‘آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن ہمہ وقت تیار رہتاہے۔جمعہ کو جاری بیان میں الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پنجاب نے ابھی تک صوبہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ کے حوالہ سے رولز بنائے ہیں، اس سلسلہ میں کیس عدالت میں ہے۔ اس وقت ایسی بات محض قیاس آرائی ہو سکتی ہے یا ایسی خبریں کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔آئی این پی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر پنجاب لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کر لی۔الیکشن کمیشن اس خبر کی پرزور تردید کرتا ہے۔
تازہ ترین