• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر کھلے عام تیار اور فروخت ہونیوالی اشیاء خوردنی بیماریاں بانٹنے لگیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر کھلے عام فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگیں۔ گوشت، مرغی، چاٹ، اچار، پکوڑے سموسے، اور ہوٹلوں میں بکنے والے سالن جیسی کھانے کی چیزیں فٹ پاتھ پر تیار ہوتی اور وہیں بغیر ڈھانپے فروخت کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ تلنے والی چیزوں کیلئے انتہائی ناقص، مضر صحت اور بار بار استعمال شدہ آئل کی وجہ سے یرقان سمیت دیگر بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ سب سے زیادہ گندگی اور مکھیاں قصاب کی دکانوں میں گوشت پر بھنبھناتی نظر آتی ہیں جن کا سدباب کرنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے تمام کارروائیاں صرف دعوئوں کی حد تک ہیں، شہریوں نے وزیراعلٰی پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرف بھی توجہ دی جائے۔
تازہ ترین