• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں، شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنےکی ہدایت

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکاکےمختلف شہر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے ٹوئٹ میں کہاکہ ’ آج اور کل ہمارے شہر میں جو درجہ حرارت ہم دیکھ رہےہیں اس سے زیادہ ہم نے نہیں دیکھا ، اسے سنجیدگی سے لیں۔قومی موسمی سروس کے بیان میں کہا گیا کہ اس دوران لوگوں کو زیادہ پانی پینے، جتنا ممکن ہو گھروں کے اندر رہنے اور بچوں اور جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑنے پر اصرار کیا گیا ہے۔ہیٹ ویو کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 2 رواں ہفتے کے آغاز میں مشرقی ریاست میری لینڈ میں ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین