• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں جھگڑے میں زخمی ہونے والا معمرشخص دوران علاج دم توڑگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون میں گزشتہ روز جھگڑے میں زخمی ہونے والا معمرشخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑگیا، جبکہ نیوکراچی کے علاقے میں گھر سے پراسرار طور پر ایک شخص کی لاش ملی ، علاوہ ازیں ڈاکووںاور فائرنگ کے دیگر واقعات میں2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سرجانی ٹاون تھانے کی حدود ناصری گوٹھ میں جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہونے والا 55سالہ محمد جمیل ولد شریف عباسی اسپتال میں دوران علاج اتوار کی شب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ، پولیس کے مطابق مقتول کے سر پر ڈنڈا شاہنواز نامی شخص نے مارا تھا جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر 5ایف میں واقع گھر سے لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 29سالہ نوید ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے جسم پر تشدد ا و زخم کا نشان نہیں ہے، وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔
تازہ ترین