• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سخت سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں،آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے، تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے پیٹرولنگ،پکٹنگ،ناکہ بندی سخت بنانے، جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امورکو ٹھوس اورمؤثر بنانے کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران و جوانوں کوبلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند ، مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پرعمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق وحفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام تر کارروائیوں کو منظم اورکامیاب بنایا جا سکے۔

تازہ ترین