• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں اٹھ کھڑےہو، اللہ کی مددآئیگی،18ویں ترمیم کیخلاف صوبائی حکومت سازش کررہی ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں اٹھ کھڑے ہو، اللہ کی مدد آئے گی،18ویں ترمیم کیخلاف خود سازش کررہی ہے، میں نہیں مانتا ایسی ترمیم کو جس سے میرے بچوں کو صاف پانی، تعلیم اور صحت نہ ملے، اٹھارویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے، بلاول صاحب، آپ اس اٹھارویں ترمیم کو بچانے کی بات کررہے ہیں جسکے تحت کچرہ اٹھانے کے اختیارات بھی وزیر اعلیٰ نے رکھے ہوئے ہیں،مجھے آج عوام سے مینڈیٹ چاہئے کہ میں انکا مقدمہ لڑؤں گا، صوبائی حکومت نے دس سالوں میں ایک ہزار ارب تعلیم پر خرچ کیے لیکن تعلیم کہیں نہیں،اگر صوبائی حکومتیں وفاق سے ملنے والے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرتیں تو آج وہ اٹھارویں ترمیم کو بچانے کیلئے تنہا نہیں ہوتیں، اٹھارویں ترمیم میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے کیونکہ صوبائی حکومتوں نے کچرا اٹھانے اور پانی دینے کا اختیار بھی کسی کو دینے کیلئے تیار نہیں ہے، اقتدار میں آکر وزارت بلدیات ختم کردینگے، سندھ کے لوگ مر رہے ہیں خدارا جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا کردار ادا کریں، یہ نظام اب نہیں چلے گا، اب فیصلہ ہوگیا ہے، چند دن بعد ہم سڑکوں پر ہونگے اگر مرنا ہی ہے تو ایک ایک کرکے نہیں مرینگے سب ساتھ مرینگے، ہم ڈٹ گئے تو حکمران بہہ جائینگے ورنہ ہم کو ہمارے حقوق دینے ہونگے احتجاج میں سب سے آگے میں خود ہونگا، ڈرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، پی ایس پی ہی لوگوں کیلئے نجات دہندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح گراؤنڈ میں منقعدہ عظیم الشان جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی،آسیہ اسحاق، بلقیس مختار، عطا اللہ کرد، شمشاد صدیقی، حفیظ الدین شیخ، اشفاق منگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک تدبیر کی گئی اور ایک تدبیر اللہ نے کی اور اللہ سب سے بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے ظلم کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ آج وطن پرستی کے قافلے سے جڑے ہر شخص کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک پاک سرزمین پارٹی کا نظریہ پھیل رہا ہے۔

تازہ ترین