• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں نصب امریکی ایٹمی ہتھیاروں کو واپس نکالنے کا مطالبہ

برسلز (اے پی پی)بلجیم کی سیاسی جماعتوں نے ملک میں نصب امریکی ایٹمی ہتھیاروں کو واپس نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلجیم کی گرین پارٹی اور سوشلسٹ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ملک میں نصب امریکی ہتھیاروں کو فوری طور پر ملک سے باہر منتقل کرے دونوں جماعتوں نے یہ مطالبہ اس انکشاف کے بعد کیا ہے کہ بہت سے امریکی ہتھیار بلجیم سمیت بعض یورپی ملکوں میں نصب کیے گئے ہیں گرین پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سموئل کوگولاتی نے کہا کہ غیر متوقع پر طور پر فاش ہونے والی اطلاعات سے یہ راز کھل گیا ہے کہ یورپ کے اتحادی نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاربلجیم میں نصب کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جیسے شخص کے ہوتے ہوئے ہم اپنی سرزمین پر عام تباہی پھیلانے والے امریکی ہتھیار نصب ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔حال ہی میں منظر عام پر آنے والے نیٹو کی ایک دستاویز کے مطابق امریکہ کے بہت سے ایٹمی ہتھیاربلجیم کے دارالحکومت برسلز سے نوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک ایئر بیس میں نصب ہیں۔ اس دستاویز کے مطابق امریکہ کے ایک سو پچاس ایٹم بم چند یورپی ملکوں اور ترکی کی فوجی چھاونی میں موجود ہیں۔
تازہ ترین