• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپنگ سائٹ مشینری خراب‘ سی ای او آرڈبلیو ایم سی کو ہٹا دیا گیا

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ سے کام کرانے پر پابندی کے باعث ڈمپنگ سائٹ لوسر پر موجود مشینری خراب ہو گئی‘ ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے کے پہاڑ بن رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں بہزاد عادل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں بہزاد عادل نے مشینری کی مینٹی ننس پرائیویٹ ورکشاپ سے کرانا شروع کر دی تھی جسکے باعث ڈوزرز، ایکسویٹرز اور دیگر مشینری جواب دے گئیں۔ عیدالاضحی کی آمد کے باوجود لوسر میں ہزاروں ٹن آلائشیں تلف کرنے کیلئے تاحال انتظامات نہیں کئے گئے حتیٰ کہ گڑھے بھی کھودے نہیں جا سکے۔ ادہر ذرائع کے مطابق میاں بہزاد عادل جاتے جاتے کمپنی سے 6لاکھ کا میڈیکل بل بھی وصول کر گئے ہیں۔
تازہ ترین