• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے پروکیورمنٹ بجٹ میں 2ارب روپے کی کمی

لاہور(سپیشل رپورٹر )لیسکو نے مالی مشکلات کی وجہ سے پروکیورمنٹ بجٹ میں دو ارب روپے کمی کر دی ہے ۔ گزشتہ سال میٹریل مینجمنٹ کی مد میں 9ارب روپے مختص کئے جبکہ رواں مالی سال 7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ دریں اثنا بورڈ آف ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کمیٹی کے کنونیئر شہریار چشتی نے 100کے وی کے 1500ٹرانسفارمر خریدنے کی منظوری دی ہے جن پر 45کروڑ 70لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ 25کے وی کے 2500ٹرانسفارمر خریدے جائیںگے جن پر 31کروڑ 50لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔
تازہ ترین